;سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی۔یہ در خواست مسلم لیگ ن کے رہنما ملک نور اعوان نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔ چیف جسٹس نے لیگی رہنما ملک نوراعوان کی درخواست پراپنے چیمبر میں سماعت کی۔عدالت نے رجسٹرارآفس کے تمام اعتراضات کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کردی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔واضح رہے کہ چیئرمین نیب نے 4 اعشاریہ 9 ارب ڈالرز کی بھارت منتقلی کی تحقیقات کا حکم دیتے ہو ئے اسے منی لانڈرنگ قرار دیا تھا اور اس کا الزام سابق وزیر اعظم پر عائد کی تھی۔
چیئرمین نیب