عدالت میں باتیں کرنے پر جج نے نواز شریف کو جھاڑ پلا دی
اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل/ نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عدالت میں گفتگو کرنے پر نوازشریف کو جھاڑ پلادی۔ حسب روایت نواز شریف بھی موجود تھے اور وہ اپنے وکلاءسے کاغذات نامزدگی فارم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر گفتگو کررہے تھے۔ نواز شریف کی مسلسل گفتگو پر فاضل جج محمد بشیر برہم ہوگئے اور انہوں نے نوازشریف کوجھاڑ پلادی۔ محمد بشیرنے کہا کہ جس کو باتیں کرنی ہیں وہ برآمدے میں جا کر کرے، دوسری جانب احتساب عدالت آج سپریم کورٹ کو شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی مدت میں توسیع کے لیے خط لکھے گی۔ اس سے قبل سپریم کورٹ احتساب عدالت کو دو بار مدت میں توسیع دے چکی ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل ایک بار پھر مقررہ مدت بھی مکمل نہ ہو سکا، آج لکھے جانے والے خط میں نیب ریفرنسز مدت میں مزید توسیع مانگی جائے گی، ذرائع کے مطابق خط کا متن میں عدالت سے استدعا کی جائے گی کہ 9جون کو وقت ختم ہو رہا ہے اور گواہان ابھی باقی ہیں، ایون فیلڈ ریفرنس میں حتمی دلائل جاری ہیں، جبکہ العزیزیہ ریفرنس میں واجد ضیا پر جرح جاری ہے، اور تفتیشی افسر کا بیان بھی قلمبند ہونا باقی ہے۔
احتساب عدالت