• news

تحریک انصاف پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ نہ کرسکی، آج جاری کرنے کااعلان

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف جمعرات کو بھی عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ نہ کرسکی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری رہا جس میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے پارٹی امیدواروں کی ٹکٹوں پر غور کیا گیا وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی لاہور میں عمران خان کے حلقے سے صوبائی نشست پر امیدوار بننا چاہتے ہیں جہاں سے سینٹرل پنجاب کے صدر علیم خان بھی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں اس صورتحال پر پارٹی قائدین شاہ محمود قریشی کو آمادہ کرتے رہے کہ لاہور کی بجائے اپنے آبائی حلقے ملتان سے صوبائی نشست پر الیکشن لڑیں تاہم وہ آمادہ نہیں ہوئے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے بیان میں کہا تھا کہ جمعرات کی صبح ٹکٹ جاری کردئے جائیں گے لیکن سات جون تک ٹکٹوں کا فیصلہ نہ ہوسکا اور اب پی ٹی آئی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج بھی جاری تھا تاہم پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ جمعہ کی صبح کردیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن