نیب نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ممبران کو طلب کر لیا
لاہور(نامہ نگار) نیب نے لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سابق ایم پی اے مہر اشتیاق کو گیارہ جون اور ناصر جاوید کو بارہ جون کو نیب میںطلب کیا گیا ہے ۔نیب ذرائع کا کہناہے کہ خواجہ سلمان رفیق کو 13 جون اورندیم بابر کو 19 جون کو نیب افسروں کے روبرو پیش ہو نے کا کہا گیا ہے۔خواجہ احمد حسان کو 20 جون کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔نیب ذرائع کا کہناہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے کیس کو تیزی سے نمٹا یا جائے گا ۔