چیف الیکشن کمشنرکے خلاف توہین عدالت درخواست پر ہائیکورٹ سے نوٹس جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات نظرانداز کرنے پر چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر الیکشن کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے پاکپتن کے رانا آفتاب اسلم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کی لیگی ایم این اے رانا زاہد محمود نے جعلی ڈگری پر الیکشن لڑا،عدالت عالیہ نے رانا زاہد محمود کے خلاف دائر درخواست الیکشن کمشن کو بھجواتے ہوئے جلد نمٹانے کی ہدایت کی تھی، عدالتی حکم کے باوجود رانا زاہد محمود کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی۔