• news

احسن اقبال حملہ کیس، سہولت کاری کے الزام میں گرفتار 4 افراد کو ضمانت پر رہائی کا حکم

گوجرانوالہ (صباح نیوز) گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی عدالت نے احسن اقبال حملہ کیس میں گرفتار 4 ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، ان پر مرکزی ملزم عابد حسین کی سہولت کاری کا الزام تھا۔ انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ جج علی عمران نے گرفتار4 ملزموں کی 2،2 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر-دی نیشن