• news

22 واں روزہ: ریٹ لسٹ نظرانداز، پھل سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

لاہور(کامرس رپورٹر) 22 ویں روزے کو بھی دکانداروں نے صارفین کوسبزیاں اور پھل ریٹ لسٹ میں درج قیمتوں سے 50 روپے سے بھی زائد میں فروخت کئے۔ مارکیٹ کمیٹی لاہور کی پرچون ریٹ لسٹ میں اگرچہ بعض سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی لیکن اس پر شہر بھر میں کہیں عمل درآمد نہیں ہوا ۔علامہ اقبال ٹائون ،جوہر ٹائون،ایجوکیشن ٹائون،گارڈن ٹائون، فیصل ٹائون،سمن آباد، اچھرہ، مزنگ، مغلپورہ،گڑھی شاہو،کریم پارک ،امین پارک ، اندرون شہر سمیت دیگر علاقوںکے رہائشیوں کے مطابق ایک کلو لیموں دیسی کی سرکا ری قیمت 108 روپے مقرر ہے لیکن دکاندار بدستور 130روپے کلو میں فروخت کر رہے ہیں۔اسی طرح آلو نیاکچا چھلکا کے سرکاری نرخ23 روپے ہیں لیکن اسے 28روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے ،پیاز24 روپے کی بجائے بدستور 30روپے، ٹماٹر17روپے کی بجائے 26روپے، لہسن دیسی 74 روپے کی بجائے بدستور 110روپے، لہسن چائنہ 106روپے کی بجائے140 روپے، ادرک تھائی لینڈ 116روپے کی بجائے165روپے، ادرک چائنہ 166روپے کی بجائے230 روپے، بینگن 25روپے کی بجائے30 روپے، کھیرا دیسی 25روپے کی بجائے32روپے،کھیرا فارمی 16روپے کی بجائے 22روپے،پالک17روپے کی بجائے 24روپے، ٹینڈے دیسی 53کی بجائے 59روپے، ،پھلیاں58روپے کی بجائے80روپے، پھول گوبھی 53روپے کی بجائے 60 روپے،گھیاکدو 23کی بجائے28روپے، سبز مرچ 45روپے کی بجائے80روپے،شملہ مرچ 45روپے کی بجائے54روپے، بھنڈی40روپے کی بجائے50روپے،مٹر116روپے کی بجائے165روپے میں فروخت کئے گئے ۔ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو186روپے کی بجائے260روپے،سیب سفید 106روپے کی بجائے150روپے،خربوزہ 42روپے کلو کی بجائے50روپے، کیلا اول درجہ111روپے کی بجائے165روپے،ایک کلو خوبانی سفید 156روپے کی بجائے 185 روپے،آڑو79روپے کی بجائے140روپے،کھجور ایرانی کھلی172روپے کی بجائے 240روپے،کھجور اصیل کھلی 146روپے کی بجائے220روپے،گرما 69روپے فی کلو کی بجائے 74روپے،آم سندھڑی دوم 116روپے کی بجائے 150روپے،الیچی 216روپے کی بجائے265روپے، آلو بخارا 206روپے کی بجائے330روپے اورایک کلو انگور 136روپے کی بجائے 200روپے تک فروخت کئے گئے ۔

ای پیپر-دی نیشن