فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی‘ آج جمعۃ المبا رک کو یوم القدس کے طور پر منایا جائیگا
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعۃ المبارک کو فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ’’یوم القدس‘‘ کے طور پر منایا جائے گا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جائے گی۔ متحدہ مجلس عمل، ملی یکجہتی کونسل دیگر دینی جماعتوں، تنظیموں سول سوسائٹی اور دیگر کی طرف سے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں مظاہرے اور اجتماعات ہوں گے۔ یوم القدس کے سلسلے میں دینی جماعتوں کی طرف سے خصوصی طور پر تیاریاں کی گئی ہیں۔