• news

نواز شریف کی پیشی پر بجلی چلی گئی، 2 گھنٹے پسینے میں شرابور عدالت میں بیٹھے رہے

اسلام آباد (آن لائن) میاں نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر بجلی چلی گئی۔ میاں نواز شریف دو گھنٹے پسینے میں شرابور عدالت میں بیٹھے رہے اور اخبار سے دیسی پنکھا جھولتے رہے۔ گرمی کی وجہ سے انہوں نے گلے میں ڈالا اٹالین مفلر بھی اتار دیا اور اسے اپنے اسسٹنٹ شکیل اعوان کو دے دیا۔ ساڑھے دس بجے وقفہ ہوا تو نواز شریف کو جانے کی اجازت ملی تو انکی جان میں جان آئی اور اس وقت کمرہ عدالت سے اٹھ جانے میں ہی عافیت سمجھی۔
بجلی چلی گئی

ای پیپر-دی نیشن