• news

زرداری منانے میں ناکام‘ حامد سعید کاظمی نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

ملتان (نمائندہ وقت رپورٹ) مفاہمت کے بادشاہ آصف زرداری سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کو منانے میں ناکام ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حامد سعید کاظمی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا اور پی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے معذرت کر لی۔ حامد کاظمی کے مطابق آصف زرداری چاہتے تھے این اے 156 سے الیکشن لڑوں میں نے معذرت کر لی این اے 175 سے الیکشن لڑوں گا۔
حامد کاظمی

ای پیپر-دی نیشن