آسٹریا : غیر ملکی امداد سے چلنے والی 7 مساجد بند‘ 60 امام ملک بدر‘ 260 کیخلاف تفتیش جاری
ویانا (این این آئی+ صباح نیوز)آسٹریائی حکومت نے اپنے ایک فیصلے کے تحت ایسے اماموں کو ملک بدر کرنے فیصلہ کیا ہے، جنہیں بیرونی مالی امداد حاصل تھی۔ ویانا حکومت نے نصف درجن سے زائد مساجد بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریا کے چانسلر سیباسٹین کروز نے اعلان کیا کہ ا±ن کے ملک میں ایسے کئی اماموں کی ملک بدری کا فیصلہ کیا گیا ہے، جنہیں باقاعدگی سے غیر ممالک سے مالی معاونت حاصل رہی ہے۔ 60سے 260آئمہ سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسی طرح ا±نہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسی سات مساجد کی تالہ بندی کر دی گئی ہے، جہاں سے ملکی سلامتی کو خطرات کا سامنا ہو سکتا ہے۔چانسلر کے مطابق یہ کریک ڈاو¿ن مذہب اسلام کے خلاف نہیں بلکہ بعض افراد کی جانب سے اسلام کے سایے میں جاری سیاسی ایجنڈے کے خلاف کیا گیا ہے۔ آسٹریائی چانسلر سیباسٹین کروز کے مطابق دارالحکومت ویانا میں ایک ایسی مسجد کو بند کیا گیا ہے، جو ترک قوم پرستوں کے زیر انتظام تھی۔ویانا حکومت نے مسلمانوں کے ایک مسلمان مذہبی گروپ عرب کمیونٹی کو بھی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ مذہبی گروپ کم از کم چھ مساجد کا انتظام و انصرام رکھتا تھا۔ اب تک دو آئمہ کے معاہدے منسوخ کر دیے گئے اور پانچ دیگر کے معاہدوں کی تجدید نہیں کی گئی ہے،دائیں بازو کی جانب جھکاو¿ رکھنے والی موجودہ حکومت کے وزیر داخلہ ہیربرٹ کیکل نے کہا کہ مساجد کو بند کرنے اور اماموں کی ملک بدری کے اقدامات 2015ءکے ایک قانون کے تحت اٹھائے ہیں، جس میں مذہبی حلقوں کو غیر ملکی فنڈنگ کے حصول کی ممانعت کی ہے۔ کیکل کے مطابق چالیس اماموں کی تعیناتی کے معاملے کی چھان بین کی جا رہی ہے۔چانسلر سیبا سٹین کروز کرس کے مطابق یہ فیصلہ مذہبی معاملات کے نگران ادارے کی کئی ہفتوں سے جاری تفتیشی عمل کے بعد کیا گیا ہے۔ آسٹریائی ادارے نے یہ تفتیش رواں برس ا±ن تصاویر کی اشاعت کے بعد شروع تھی جن میں ترکی کی حمایت یافتہ مساجد میں بچے پہلی عالمی جنگ کی گیلی پولی لڑائی کو پیش کرنے کے دوران مرنے اور مارنے کے مناظر کی اداکاری میں مصروف دکھائے گئے تھے۔ ترکی کے صدر کے دفتر نے آسٹریا کے اس اقدام کو 'اسلام مخالف، نسل پرستانہ اور متعصب' قرار دیا ہے۔ ترک صدر کے ترجمان ابراہیم کلین نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آ سٹریاکے چانسلر کے اس اقدام کا مقصد مسلمانوں کو نشانہ بنا کر محض اپنی سیاست چمکانا ہے۔ آسٹریا کے چانسلر سیباسٹین کروز نے جمعے کو کہا کہ متوازی برادریوں،سیاسی اسلام اور انتہا پسند رحجانات کی اپنے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
آسٹریا/ مساجد بند