• news

پنجاب کی نگران حکومت نے شہبازشریف کی سکیورٹی واپس لے لی

لاہور (آن لائن) پنجاب کی نگران حکومت نے وزارت اعلیٰ کے منصب سے سبکدوش ہونے والے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سکیورٹی واپس لے لی ہے بتایاگیا ہے کہ پنجاب شہباز شریف سمیت ان کی نجی رہائش گاہ واقع ایچ ماڈل ٹاﺅن کی سکیورٹی پر ایلیٹ فورس ،اے آر ایف کے اہلکار تعینات تھے جنہیں گزشتہ روز واپس بلالیا گیا ہے مذکورہ پولیس اہلکار ماڈل ٹاﺅن کے علاوہ دیگر مقامات پر واقع گھروں پر بھی تعینات تھے واپس بلائی جانے والی نفری میں ایک سو چھیاسی پولیس اہلکار ،ایک سو بارہ گاڑیاں اور افسران شامل ہیں۔
سکیورٹی واپس

ای پیپر-دی نیشن