کرکٹ ورلڈکپ 2019 ‘ایلن ڈونلڈ نے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیدیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا آغاز ہونے میں ایک سال سے بھی کم عرصہ بچا ہے اور ہر ٹیم کی یہی خواہش ہے کہ وہ کرکٹ کا سب سے بڑا ٹائٹل اپنے نام کرے ۔ انگلینڈ کرکٹ کا مؤجد ہے لیکن آج تک وہی اس کھیل کا سب سے بڑا ٹائٹل اپنے نام کرنے سے محروم رہا ہے۔ 2019 کا ورلڈکپ انگلینڈ کے ہی میدانوں میں کھیلا جائے گا اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کے لیجنڈ ایلن ڈونلڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے پاس ورلڈکپ جیتنے کا یہ سب سے بہترین موقع ہے۔ایلن ڈونلڈ کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم انگلینڈ جارحانہ کرکٹ کا مظاہرہ کرتی ہے جو انہیں ورلڈ کپ میں فائدہ پہنچا سکتی ہے ۔