• news

ٹی 20رینکنگ : بابر اعظم نمبر ون بلے باز قرار ، پاکستان کی پہلی پوزیشن

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)ٹی ٹونٹی رینکنگ‘پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار‘ بلے بازوں میں بابر اعظم سرفہرست ہیں۔ بنگلہ دیش اور افغانستان کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد نئی ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں پاکستان ٹیم بدستور نمبر ون ہے جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف کلین سویپ کے بعد افغانستان ٹیم کو 4 پوائنٹس ملے ہیں تاہم وہ 8 ویں پوزیشن پر ہی موجود ہے، بنگلہ دیشی ٹیم کو 5 پوائنٹس کی کمی کا سامنا کرنا پڑا اور اب ان کا 11 ویں نمبر پر موجود سکاٹ لینڈ سے صرف 4 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔بائولرز کی ٹاپ 9 پوزیشنز پر سپنرز کا قبضہ برقرار ہے، افغان سپنر راشد خان نے ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کر لی جبکہ پاکستان کے شاداب خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ محمد نبی 11 درجے کی چھلانگ کیساتھ کیریئر میں پہلی مرتبہ 8 ویں جبکہ مجیب زدران 51 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ عماد وسیم نے نویں پوزیشن سنبھالے رکھی، محمد عامر 13ویں درجے پر ہیں۔بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور نمبر ون ہیں، کولن منرو دوسرے، گلین میکسویل تیسرے، آرون فنچ چوتھے اور ایون لوئس ایک درجے بہتری ملنے پر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ افغان سمیع اللہ شنواری 44 ویں، بنگلہ دیشی محمود اللہ 33 ویں اور مشفیق الرحیم 41 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن