پہلا ٹیسٹ : ویسٹ انڈین اننگز414رنز 8وکٹوں پرڈکلیئر
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز 414رنز 8کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ۔ ڈائورچ 125رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ کمار ا نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 185رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکا رہو گئی ۔ چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ کپتان دنیش چندی مل 44رنز کیساتھ نمایاں رہے ۔ کمیونز نے تین ‘کیما روئچ اور گیبریل نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو فالوآن کرانے کی بجائے خودکھیلنے کو ترجیح دی اور بغیر کسی نقصان کے 6رنز بناکر مجموعی طور پر 235رنز کی برتری حاصل کرلی ۔ کریگ براتھا ویٹ دو اور ڈیوائن سمتھ چار رنز پر کھیل رہے تھے ۔