بھارت کا افغانستان کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان، اجنکیا راہانے کپتان مقرر
ممبئی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈنے رواں ماہ افغانستان کے خلاف شیڈول واحد ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، ویرات کوہلی، جسپریت بمرا، روہت شرما اور بھنشور کمار کو ڈراپ کر دیا گیا۔ اجنکیا راہانے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ واحد ٹیسٹ 14 سے 18 جون تک بنگلوaر میں کھیلا جائیگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے گزشتہ سال جون میں افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا درجہ دیا تھا اور اب وہ رواں ماہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی۔ اعلان کردہ بھارتی سکواڈ کپتان اجنکیا راہانے، شیکھر دھون، مرلی وجے، لوکیش راہول، چیتشور پوجارا، کرن نائر، وریدیمن ساہا، آر ایشون، روندرا جدیجہ، کلدیپ یاداو، اومیش یاداو، محمد شامی، ہرڈک پانڈیا، ایشانت شرما اور شردل ٹھاکر پر مشتمل ہے۔