• news

چین میں تاریخ کے قدیم ترین قدموں کے نشان دریافت

بیجنگ (اے پی پی) جنوبی چین میں کسی بھی جانور کے پاؤں کا قدیم ترین نشان دریافت ہوا ہے۔ جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ نشان ساڑھے چون کروڑ سال پرانا ہے تاہم یہ کس جانور کا ہے، اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس فوصل (آثارِ قدیمہ) میں دو قدموں کی قطار کے نشان دیکھے جا سکتے ہیں اور کسی بھی ٹانگوں والے جانور کا یہ قدیم ترین ریکارڈ ہے۔ یہ تحقیق ایک چینی ٹیم نے کی ہے اور سائنس ایڈوانسز نامی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن