شام : ادلب میں روس کی بمباری 51 شہری ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے
بیروت/بغداد (اے ایف پی+اے پی پی) شام کے صوبے ادلب کے علاقے زردانا میں روسی بمباری سے 51شہری ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کرین کی مدد سے شہریوں کی نعشیں ملبے سے نکالی گئیں، کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں ۔2011ء سے لے کر اب تک شام میں جنگ کے دوران ساڑھے 3لاکھ افراد مارے گئے ہیں۔عراقی فضائیہ نے ہمسایہ ملک شام میں داعش کے خلاف تازہ کارروائی کی ہے۔عراقی حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ایف سولہ طیارے نے سرحدی علاقے میں قائم اس انتہا پسند گروہ کے ایک ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔ عراقی فضائیہ نے گزشتہ برس بھی کئی مرتبہ شام میں ان شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔ عراق کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے لیے اس نے شامی حکومت سے اجازت لی تھی۔ عراقی حکومت کا کہنا ہے کہ اگرچہ ملک میںداعش کو شکست دے دی گئی ہے۔ تاہم شام سے متصل سرحدی علاقوں میں موجود ان سے ابھی تک خطرہ موجود ہے۔