خوشحال پاکستان کیلئے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے: چودھری آفتاب عالم
رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف یوسی بھوبتیاں کے صدر چودھری آفتاب عالم نے کہا کہ خوشحال پاکستان کیلئے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے ،اور چیئرمین تحریک انصاف کئی سالوں سے کرپشن کیخلاف جہاد کررہے ہیں ،آج قوم اس قدر بیدار ہوچکی ہے کہ وہ سابقہ لیگی حکمرانوں کو آئندہ ایک لمحہ برداشت کرنے کو تیار نہیں ،انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ کہوانے کے شوقین شوباز شریف نے لوڈشیڈنگ میں کمی کرنے کی بجائے سارا مدعا نگران حکومت پر ڈال دیا ہے ،حالانکہ ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ کے اصل ذمہ دار یہی لوگ ہیں ،انہوں نے کہا کہ اب پانی کیلئے رولہ ڈالنے والے نوازشریف اور زرداری نے کالا باغ ڈیم کا اپنے ادوار میں کچھ نہیں کیا۔