رمضان سکواش چیمپئن شپ : کاشف آصف، معین ر¶ف فائنل میں پہنچ گئے
لاہور (نمائندہ سپورٹس) دوسری ا ایس اینڈ جی پی ایل رمضان سکواش چیمپئن شپ کے دوسرے روز جونیئر اور سینئر کیٹگریز کے سیمی فائنلز مکمل ہوئے۔ سینئر کیٹیگری کے پہلے سیمی فائنل میں کاشف آصف نے ارسلان رمضان کوجبکہ دوسرے سیمی فائنل میں معین رو¿ف نے عبدالقادر کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ جونیئر کیٹیگری کے پہلے سیمی فائنل میں جنید خان نے حذیفہ شاہد جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں محمد اشعب عرفان نے انس بخاری کوہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ جونیئر کیٹیگری کے کوارٹرفائنل میں انس بخاری نے محمد احمد کو ، محمد اشعب عرفان نے احد شوکت کو، جنید خان نے اذلان خاور کو ، حذیفہ شاہد نے عثمان ندیم کوہرایا۔ٹورنامنٹ کا فائنل آج کھیلا جائےگا۔ فائنل کے مہمان خصوصی اشرف ندیم اور شیراز سلیم ہوں گے۔