فیفاورلڈ کپ 2018 :ونز ٹیم 3 کروڑ ڈالرز سے زائد کی حقدار ہوگی
لاہور (سپورٹس ڈیسک )ورلڈ کپ فٹبال 2018 کی فاتح ٹیم اس بار 3 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹھہرے گی۔ورلڈ کپ کےلئے ٹیموں کی روس آمد کا سلسلہ جاری ہے ،ایونٹ میں شریک سب ہی ممالک اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے لئے ایکسائیٹڈ ہیں اور فیورٹ فٹ بال ٹیموں کی فیڈریشن نے جیتنے پر انعامات کا اعلان بھی کر دیا ہے۔اگر سپین کی ٹیم جیت جاتی ہے تو ہر کھلاڑی کو 10 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ برازیل فاتح ہوئی تو ہر کھلاڑی ساڑھے نو لاکھ ڈالرز اپنے اکاونٹ میں پائے گا۔دوسری جانب فیفا نے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے والی ٹیم کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے ،ایونٹ ونر 3کروڑ 92 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم حاصل کرے گی جو تقریباًساڑھے 4 ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔رنرز اپ کو 2 کروڑ 95 لاکھ ڈالرز ملیں گے ، جبکہ تیسرے نمبر کی ٹیم ڈھائی کروڑ ڈالرز گھر لے کر جائے گی۔