• news

بھارت: مشتعل افراد نے 2 پڑھے لکھے نوجوانوں کو بچے اغوا کرنے والے سمجھ کر سرعام تشدد کے بعد مار ڈالا

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں مشتعل ہجوم نے 2 نوجوانوں کوغلطی سے بچے اغوا کرنے والا سمجھ کر بہیمانہ تشدد کے بعد مار ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ 25 سالہ نلوت پال بنیادی طور پر ایک موسیقار اور پارٹی فنکشن کا آرگنائزر تھا، وہ دوست اور فشنگ کا کاروبار کرنے والے انجینئر ابھی جیت ناتھ کے مجبور کرنے پر گوہاٹی سے اس کے ساتھ آسام کے ضلع ’’کاربی اینگلونگ‘‘ گیا جہاں وہ ماہی گیری کے حوالے سے ایک ندی کا جائزہ لے رہے تھے کہ لوگوں نے علاقے میں دونوں اجنبیوں کو کھڑے آپس میں باتیں کرتے دیکھ کر بردہ فروش سمجھا۔ بس پھر کیا تھا سینکڑوں لوگ اکٹھے ہوگئے اور دونوں نوجوانوں کو لاٹھیوں ڈنڈوں پتھروں اینٹوں سے مار مار کر ان کی جانیں لے لیں۔

ای پیپر-دی نیشن