• news

گوجرانوالہ: تاوان کیلئے اغوا ہونیوالا نوجوان بازیاب‘ ملزمان گرفتار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نو جوان کو اغواء کر کے پچیس ہزار روپے تاوان طلب کرنے والے دو اغوا کاروں کوایس ایچ او دھلے نعمان بٹر نے اپنی ٹیم اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کی مدد سے گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مغوی بحفاظت بازیاب کرا لیا ملزمان کے خلاف تھانہ دھلے میں مقدمہ درج، ملزمان میں فیصل مغل سکنہ ہاشمی کالونی اور محسن مغل سکنہ لاہور چونگی کنگنی و الا شامل ہیں، پیپلز کالونی کے حاجی امین کا جواں سالہ بیٹا سلمان گلشن پارک کے مین گیٹ پر کھڑا تھا کہ چار نامعلوم ملزمان اسے موٹر سائیکل سمیت زبردستی اغواء کر کے لے گئے‘ نامعلوم جگہ پر لے گئے، ملزمان نے مغوی کے بھائی کے فون پر کال کی کہ اس کا بھائی سلمان ان کی حراست میں ہے۔ پچیس ہزار روپے کا بندوبست کریں۔ اپنے بیٹے کی رہائی کے بدلے مطلوبہ رقم بطور تاوان انہیں فوری ادا کریں رقم کی عد م ادائیگی کی صورت میںملزمان نے سنگین دھمکیاں بھی دیں، معاملہ سینئر پولیس افسران کے نوٹس میں لایا گیا، تھانہ دھلے میں پولیس نے مقدمہ درج کر کے ٹیم تشکیل دی گئی۔ دو ملزمان کو نجی ہاؤسنگ سے گرفتار کیا۔ ان کی نشا ندہی پر مغوی کو بحفاظت بازیاب کیا، ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اہم انکشافات کی توقع ہے، سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے اغواء کاروں کو گرفتار کرنے والے اور محکمہ کی نیک نامی کا باعث بننے والے پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

ای پیپر-دی نیشن