پیپلز پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے انگلش بولنا لازمی قرار دیدیا آصفہ بھٹو کو اُردو سمجھنے میں مشکل کا سامنا ہے
کراچی (صباح نیوز) پیپلز پارٹی نے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے انگلش بولنا لازمی شرط قرار دیدی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ اسمبلی میں ایسی خواتین کو لایا جائے جنہیں انگلش اچھی طرح بولنا آتی ہے کیونکہ اس بار سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصف بھٹو بھی اسمبلی میں ہوں گی اور انہیں اُردو سمجھنے میں مشکل کا سامنا ہے اس لئے اسمبلی میں ایسی خواتین ہونی چاہئیں جو انگریزی بول سکیں تاکہ آصفہ بھٹو کو پتہ چل سکے اسمبلی میں کیا کارروائی چل رہی ہے۔