کامونکے: سڑک کراس کرتے تیز رفتار ٹرک کے نیچے آ کر 2 خواتین جاں بحق
کامونکے(نامہ نگار) روڈ کراس کرتے ٹرک کے نیچے آ کر 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ گزشتہ اعلیٰ الصبح محلہ مسلم گنج کی دو خواتین 45 سالہ پروین اور 40 سالہ نصرت بی بی سیر کرنے لیڈی پارک جارہی تھی کہ جی ٹی روڈ عبور کرتے ہوئے لاہور سے آنے والے تیز رفتارٹرک نے انہیں بری طرح روند ڈالا۔