• news

مشرف اشتہاری‘ الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے: کائرہ

اسلام آباد( آن لائن )پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اشتہاری ہیں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے، پرویز مشرف کبھی وطن واپس نہیں آئینگے، کل تک جو لوگ عمران خان کو برا بھلا کہتے رہے آج وہی انکی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ایسے لوگوں کے ساتھ وہ کیسے نیا پاکستان بنا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد اپنے امیدواروں کا اعلان کریگی۔ تمام صوبوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرینگے اور الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سٹائل وہی روایتی سٹائل ہے اور عمران خان تو نئے پاکستان کے نعرے لگاتے رہے پھر یہ پرانا سٹائل کیوں اپنا رہے ہیں کہ برادری سطح پر وہ پنجاب میں کامیابی حاصل کرینگے۔

ای پیپر-دی نیشن