سیالکوٹ: دو ڈاکوئوں کی نویں جماعت کے طالب علم سے زیادتی، نقدی ‘ موٹر سائیکل بھی لے گئے
سیالکوٹ+ پیرمحل (نامہ نگاران) مختلف مقامات پر طالب علم اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سیالکوٹ کے بھیکو چھور کا رہائشی نویںجماعت کا طالب علم محمد فرحان اپنے دوستوں محمد علی رضا اور عبدلوہاب کے ہمراہ نعت خوانی میں شرکت کے بعد موٹر سائیکل پر واپس گھر آرہے تھے کہ گھٹو روڑا کے قریب موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے انہیں روک کر قریبی کھیت میں لے گئے جہاں پر ڈاکوؤں نے محمد علی رضا اور عبدالوہاب کو چادروں سے باندھ دیا اور محمد فرحان کو ساتھ والے کھیت میں لے کر اسلحہ کے زور پر دونوں ڈاکوؤں نے باری باری محمد فرحان سے زیادتی کی اور جاتے موٹر سائیکل اور تین موبائیل فون بھی چھین کر لے گئے۔ کمالیہ روڈ پر واقع گائوں 663/4گ ب میں 2بگڑے رئیس زادوں محمد عثمان قوم گجر اور چاند عرف چندو قوم بلوچ نے موٹر سائیکل پر مذکورہ گائوں کے ہی مکین سیکیورٹی گارڈ افتخار علی کی 20سالہ بیٹی حرا افتخار کو مبینہ طور پر گھر سے اٹھا کر ڈیرے پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا شور مچانے پر چاند عرف چندو اسلحہ تانے گولی مار دینے کی دھمکیاں دیتا رہا ۔زیادتی کا شکار خاتون کے والد کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔