امریکہ کی نئی ایران مخالف پابندیوں کے باوجود اگلے ہفتے چا ہ بہار بندرگاہ پر کام شروع کر دینگے: بھارت
نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت نے فیصلہ کیا ہے وہ امریکہ کی ایران مخالف نئی پابندیوں کی پرواہ کئے بغیر آئندہ ہفتے ایرانی بندر گاہ چابہار میں ترقیاتی منصوبے پر کام کا آغاز کر دے گا بھارتی اخبار ہندستان ٹائمز کے مطابق پورٹس اتھارٹی کے ڈپٹی چیئرمین گوپال کرشنا نے کہا ہم چابہار کو عبوری طور پر آپریشنل کرنے کیلئے آمادہ ہیں اس سے پہلے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بھی کہا تھا چابہار کے ترقیاتی منصوبے کو ایٹمی معاہدے سے متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔