• news

منڈی بہاء الدین: خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 4 بیٹے ہسپتال منتقل، بیٹی انتقال کرگئی

منڈی بہاء الدین (نامہ نگار) نجی ہسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی پیدائش ، چار بیٹے گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال منتقل، ایک بیٹی انتقال کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہائوالدین کے ایک نجی ہسپتال میں نواحی محلہ کی خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا جن میں ایک بیٹی اور چار بیٹے شامل تھے، بیٹی پیدائش کے وقت ہی انتقال کرگئی، چاروں بچوں کو گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش قبل از وقت اور حالت تشویشناک ہے جن کے علاج معالجہ پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں نومولود بچوں کے دادا زر بخت خان کا کہنا تھا کہ اسکے بیٹے کی شادی سوا سال قبل ہوئی تھی ، آج اللہ نے اسے پانچ بچوں سے نواز ا جن میں ایک بیٹی انتقال کرگئی جس کا اسے بہت دکھ ہے مگر وہ اللہ سے دعا گو ہے کہ اللہ اسکے چاروں بچوں کو تندرستی اور مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن