• news

جمہوریت کیلئے رسول بخش پلیجو کی خدمات تادیریاد رکھی جائیں گی: صدر ممنون

چنگ ڈاو (آئی این پی)صدر مملکت کا ممتاز سیاست داں رسول بخش پلیجو کے انتقال پر اظہار تعزیت ،لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ہفتہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز سیاست دان رسول بخش پلیجو کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ رسول بخش پلیجو نظریاتی اور بلند حوصلہ سیاست داں تھے ، بحالی جمہوریت کے لیے ان کی خدمات تادیر یادرکھی جائیں گی۔صدر مملکت نے رسول بخش پلیجو کی مغفرت اور لوحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

ای پیپر-دی نیشن