ڈی آئی خان: سابق صوبائی وزیر اسراراللہ گنڈا پور پرخود کش حملے کا سہولت کار گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) سی ٹی ڈی ڈیرہ نے سابق صوبائی وزیرقانون خیبر پی کے سردار اسراراللہ خان گنڈا پور خود کش حملے کے سہولت کار کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ سی ٹی ڈی کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 16اکتوبر 2013ء میں گنڈا پور کاٹیج کلاچی میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں سابق صوبائی وزیر قانون سردار اسرار اللہ خان گنڈہ پور سمیت کئی افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کا مقدمہ تھانہ کلاچی میں درج ہوا تھا۔ سی ٹی ڈی پولیس نے گزشتہ روز معذاللہ ولد فیض اللہ قوم بھٹنی سکنہ حال ایف آرجنڈولہ ٹانک کو اس خود کش دھماکے میں سہولت کار ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا اور بتایا ہے کہ دوران تفتیش اہم انکشافات ہوں گے۔