نیٹو مہاجرین کا بحران حل کرنے میں مدد کرے: اطالوی وزیر داخلہ
روم (این این آئی) اطالوی وزیر داخلہ سالوینی نے کہا ہے کہ اٹلی کے جنوبی ساحلی علاقوں سے مہاجرین کی آمد روکنے کی خاطر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سے مدد طلب کی جائے گی۔ نئی حکومت امیگریشن کنٹرول کی لیے سخت انتظامات متعارف کرائے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے بتایاکہ اٹلی کی نئی حکومت غیر قانونی مہاجرین کی ملک میں آمد کو روکنے کی خاطر سخت اقدامات کرے گی۔