نواز شریف قوم کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں: ملک آصف وٹو
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوامیدوار حلقہ پی پی 141 ملک آصف ریاض وٹو نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے کا رکنوں نے جی ٹی روڈ ریلی سے لیکر لودھراں تک ہر جگہ اپنی دھاک بٹھا ئی ہے نواز شریف عوام کی عزت کا جھنڈا اٹھا کر میدان میں نکلے ہیں وہ صرف مسلم لیگ ن کو لیڈ نہیں کر رہے بلکہ قوم کے حقوق کی جنگ کر رہے ہیں اور ووٹ کوعزت دینے کی بات کر رہے ہیںسازشی ٹولے جو مرضی کرلیں ترقی ،خوشحالی کو یقینی بنانے کیلئے قوم نواز شریف کے بیانہ کو ووٹ دیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین ملک ریاض وٹو ودیگربھی موجودتھے۔انہوںنے کہا کہ مخالفین نے ہر طرح کے ہتھکنڈے آزما کر دیکھ لئے اور ہماری قیادت کو عدالتوں میں دھکے دلواکر دیکھ لیا لیکن اب جب ان کو کوئی کامیابی نہیں ملی تو الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ہم ان کو بھاگنے نہیں دیں گے۔