• news

عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے بعد آبی ذخائر کی تعمیر ترجیح ہوگی:شکیلہ حمید

جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی ضلعی رہنما شکیلہ حمید نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں (ن)لیگ کی کامیابی کے بعد بڑے آبی ذخائر کی تعمیر ترجیح ہو گی ،سابقہ ادوار میں دیا میر بھاشا ڈیم کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اس کی تعمیر کی جانب عملی قدم اٹھاتے ہوئے لینڈ ایکوائر کرنے کیلئے 100ارب روپے مختص کئے ۔ پانی صرف زراعت ہی نہیں بلکہ انڈسٹری کیلئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن