نظام بدلنے تک عوامی تحریک کی جدوجہد جاری رہے گی: عمران صفدر
بچیانہ(نمائندہ نوائے وقت)رہنما پاکستان عوامی تحریک جڑانوالہ عمران صفدر نے کہا کہ عام آدمی کی زندگی کو بہتر بنانے اورنظام بدلنے تک عوامی تحریک کی جدوجہد جاری رہے گی۔ حکومتیں عوام کو ریلیف دینے کے لئے بنتی ہیں مگر بد قسمتی سے ہمارے ملک میں حکومتیں حکمرانوں کوبڑا ریلیف دینے کے لئے بنائی جاتی ہیں۔حکمرانوں نے اقتدار میںآکر عوام کے پیسے سے اپنے ذاتی بزنس ایمپائر اور لندن فلیٹس بنائے۔ وہ گذشتہ روز بچیانہ میں میڈیا سے گفتگو کرررہے تھے۔