مسلم لیگ ن کا مقصد، مشن صرف عوام کی خدمت ہے: ملک پرویز اقبال
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)چیئرمین مارکیٹ کمیٹی وانجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال نے کہا کہ (ن) لیگ نے وطن کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا آج اس کی سزا قائد میاں نواز شریف بھگت رے ہیں اگر مشرف‘ شجاعت‘ شوکت عزیز‘ جمالی اور پرویز الٰہی کی طرح وہ بھی قوم کو بیچ منجھدار جھوڑ دیتے تو شاید آج وہ بھی انہی کی طرح عزت کے حقدار ٹھہرتے مگر ہمارے قائد نے کام کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجہ میں ملک سے دہشتگردی اور اندھیروں کے بال چھٹ گئے آئندہ جب بھی اقتدار ملا تو قائدین اسی طرح کام کریں گے چاہے انہیں نااہل قرار دے دیا جائے یا پھانسی پر لٹکا دیا جائے کیونکہ (ن) لیگ کا مطمع نظر صرف اور صرف عوام کی خدمت اور کچھ بھی نہیں۔ جمہوری حکومت کا اقتدار مکمل ہونے کے اگلے ہی روز لوڈشیڈنگ میں بدترین اضافہ بہت بڑی سازش ہے۔