انتخابی میدان میں اترنا ذاتی خواہش نہیں عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے: سمیع اللہ بوکا
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و آزاد امیدوار حلقہ پی پی 138چوہدری سمیع اللہ بوکا نے کہا ہے کہ میرا میدان انتخاب میںاترنا ذاتی خواہش نہیں حلقہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے جس کی تکمیل کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں، پارٹی کی چھوٹی بڑی برادریاں میرے ساتھ ہیں جن کے اکابرین میری تائید و حمایت کرچکے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فتح یاب ہو کر میری اولین ترجیح علاقائی مسائل کا خاتمہ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔