• news

بینش قمر ڈار نے صوبائی اسمبلی کی خصوصی نشست کیلئے کاغذات جمع کرا دیے

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی جنرل سیکرٹری و ممبر ضلع کونسل بینش قمر ڈار نے صوبائی اسمبلی کی خصوصی نشست کیلئے کاغذات جمع کروادیئے ہیں بینش قمر ڈار کا شمار شعبہ خواتین (ن) لیگ کی ان رہنمائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے پارٹی کو فعال اور مربوط بنانے سمیت خواتین کے حقوق کیلئے بھرپور کام جاری رکھے ہوئے ہیں وہ امید ویلفیئر فائونڈیشن کی چیئرپرسن کے طور پر بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن