• news

ہوٹل، دکانوں میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

قصور(نمائندہ نوائے وقت) قصور اڈا ملتان روڈ پر واقع عبدالحمید کے ہوٹل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پہلے ہوٹل جل گیا اور ساتھ ہی اس کی زد میں فرنیچر اور پان شاپ بھی آگئی ۔ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تقریبا چھ سے سات لاکھ کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن