• news

تحریک انصاف لوٹوں کی جماعت بن چکی: شوذب شاہ

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات سید شوذب حسین شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن عمران خان کی متنازعہ طلاقوں، شادیوں اور کتابوں کا دفاع کرتے رہ گئے جبکہ لوٹے ٹکٹیں لے اُڑے،جس پارٹی کو اپنے لیڈر کے دفاع سے ہی فرصت نہیں وہ عوام کی کیا خدمت کریں گے۔ تحریک انصاف لوٹوں کی جماعت بن چکی ہے اوراس میں نظریاتی کارکن گم ہو گئے ہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم میں چالیس فیصد نوجوان اور ساٹھ فیصد نظریاتی کارکن کہیں نظر نہیں آ رہے ،ساٹھ سے ستر سال کے لوٹے تحریک انصاف کی پہچان بن چکے ہیں۔ نوجوان قیادت صرف پیپلز پارٹی کے پاس بلاول بھٹو زرداری کی شکل میں موجود ہے، بلاول بھٹو نوجوانوں کے حقیقی نمائندہ ہیں، ملک کے نوجوان اب بلاول بھٹو زرداری کو اپنا لیڈر مانتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن