جاوید ہاشمی کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی مہم چلائیں گے
ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سینئر سیاستدان مخدوم سید جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ انہوں نے عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی وجہ سے کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کئے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے لئے ملکی سطح پر بھرپور انتخابی مہم چلا¶ں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی میں آنے سے قبل کی بات اور تھی اور اب میں مسلم لیگ ”ن“ میں آ گیا ہوں۔ اب پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی میں اس کا پابند رہونگا۔ میں نے ازخود کاغذات نامزدگی وصول نہیں کئے۔ اس مرتبہ الیکشن میں مجھے خود کچھ دلچسپی نہیں تھی۔
جاوید ہاشمی/ اعلان