• news

پاکستان جسٹس پارٹی کا مسلم لیگ ن میں انضمام کا اعلان

لاہور(آئی این پی ) پاکستان جسٹس پارٹی نے مسلم لیگ ن میں انضمام کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان جسٹس پارٹی نے مسلم لیگ ن میں انضمام اختیار کرلیا ۔ خیال رہے کہ پاکستان جسٹس پارٹی کے سربراہ معروف قانون دان ملک منصف اعوان ہیں ۔ واضح رہے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پارٹی کا نام بھی اس سے ملتا جلتا ہے لیکن یہ دونوں الگ الگ جماعتیں ہیں۔ افتخار چوہدری کی جماعت کا نام پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی ہے۔
انضمام

ای پیپر-دی نیشن