• news

پارلیمانی بورڈ میں پیش سوالوں کے جواب دیئے‘ سندھ میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں ہوا : شہبازشریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کی محبت اور تائید ہمارا اثاثہ ہے‘ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کا جذبہ قابل دید ہے‘ عوام کی محبت اور تائید ہی ہمارا اثاثہ ہے۔ اتوار کومسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف پارلیمانی بورڈ کے سامنے پیش ہوئے۔ شہباز شریف نے بورڈ کے سامنے پیش ہو کر (ن) لیگ کی جمہوری روایات کی پاسداری کی۔ شہباز شریف سے ان کے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق سوالات کئے گئے ۔بعدا زاں پارلیمانی بورڈ میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اندرون سندھ میں لوٹ مار کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا۔ افسوس ہے کہ سندھ اور کے پی کے میں ہم نے انٹری بہت لیٹ ڈالی۔ عوام کی محبت اور عوامی تائید ہی ہمارا اثاثہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کا جذبہ قابل دید ہے۔ امیدواروں کے مسلسل انٹرویوز کئے جارہے ہیں۔ ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کی بڑی تعداد موجود ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف لاہور، ڈیرہ غازیخان اور سوات سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر کیلئے این اے 132 لاہور، این اے 192 ڈیرہ غازیخان اور این اے 3 سوات سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے گئے ہیں۔ سینیٹر سلیم ضیاءکا کہنا ہے شہبازشریف کراچی سے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔ شہبازشریف نے سینئر رہنماﺅں سے مشورے کے بعد فیصلہ واپس لیا۔ قبل ازیں انہوں نے کراچی کے حلقہ این اے 248، 249، 250کیلئے شہبازشریف کے فارم حاصل کئے گئے۔

شہبازشریف

ای پیپر-دی نیشن