”دہشت گردی“ انٹرنیشنل فنانشل ٹاسک فورس میں شمولیت، ایرانی پارلیمنٹ نے 2 ماہ کیلئے بحث معطل کرد ی
تہران (اے ایف پی) ایرانی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کے دہشت گردی فنانشنگ کنونشن میں شمولیت کے لئے بحث 2 ماہ کے لئے معطل کردی۔ وہ یہ چاہتا ہے ہم دیکھنا چاہتے ہیں جوہری معاہدہ قائم رہتا ہے یا نہیں۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (این اے ٹی ایف) میں شمولیت کے لئے گرما گرم بحث جاری تھی۔ ایران اور شمالی کوریا دونوں اس کی بلیک لسٹ میں ہیں۔ لیکن متعدد کنزرویٹو ارکان نے اس حوالے سے نئے قوانین بنانے کے حق میں دلائل دیئے۔ نائب وزیر خارجہ عباس اراقچی نے ایف اے ٹی ایف میں شمولیت کی کوششوں کا دفاع کیا اور کہا کہ یہ ہمارے مفادات میں ہے۔ 138 ارکان میں سے 103 نے حق میں ووٹ دیا۔ 6 ارکان غیر حاضر رہے۔