مقبوضہ کشمیر : جنگ بندی کا ڈرامہ فلاپ‘ بھارتی فوج نے 6 نوجوان درانداز قرار دیکر شہید کر دیئے
سرینگر(اے این این‘ کے پی آئی )مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج نے دراندازی کا الزام عائد کر کے مزید 6کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جس پر لوگوں نے شدید احتجاج کیا ہے ،بھارتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کپواڑہ کے کیرن سیکٹر میں ایک بار پھر بھارتی فوج نے کارروائی کی ہے اور 6نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے جن پر دراندازی کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔بھارتی فوج کے حکام کے مطابق بھارتی فوج اور مبینہ مجاہدین کے درمیان جھڑپ ہفتہ کی شام کو شروع ہوئی جو رات بھر جاری رہنے کے بعد اتوار کو اختتام پزیر ہوئی جس میں 6جنگجوو¿ں کو شہید کیا گیا ہے جو کنٹرول لائن عبور کر کے کیرن سیکٹر میں داخل ہوئے تھے۔کارروائی میں بھارتی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ آپریشن بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں فوج کی گشتی پارٹیوں پر حملوں کے بعد شروع کیا گیا تھا۔بھارتی فوج نے مارے جانے والوں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔اس دوران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیااور فوری طور پر دکانیں اور بازار بند ہو گئے ۔مظاہرین نے بھارتی فورسز پر پتھراو¿ کیا جس کے جواب میں بھارتی فورسز نے آنسو گیس،لاٹھی چارج اور پیلٹ گنوں کو استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی فوج جھڑپوں کا ڈرامہ رچا کر نوجوانوں کو شہید کر رہی ہے۔اس واقعہ سے بھارتی فو کا جنگ بندی کا ڈرامہ بھی فلاپ ہو گیا اور اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوا ہے ۔ادھر بانڈی پورہ کے مضافات میں فوج اور جنگجوﺅں کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے جس کے بعد علاقے کو سیل کر کے آپریشن شروع کردیا گیا۔دریں اثناءبارہمولہ میں ہارون ، یمبرزلواری اور دیگر دیہات کے سینکڑوں لوگوں نے انجینئر رشید کی سربراہی میں فوج کی چیرہ دستیوں کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور علاقہ میں زیادتیاں بند کرنے کا فوری مطالبہ کیا۔ شمالی کشمیر کے بارہ مولا ضلع میں ہارون ‘ یمبرزلواری اور دیگر دیہات کو بھارتی فوج نے جےل میں بدل دےا ہے ۔ان دےہات کی سڑکیں بند کر دی گئی ہےں جبکہ پیدل چلنے والوں کو بلا لحاظ عمر و جنس فوجی کیمپوں میں انٹری کرانی پڑتی ہے ۔
کشمیر