حلقہ بدلنے کی افواہیں پراپیگنڈا لاہور کا بڑا سیاسی دنگل لڑنے کیلئے تیار ہوں: سعد رفیق، ٹویٹر پیغام
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے حلقہ بدلنے کی افواہیں مخالفین کے پراپیگنڈا کا حصہ ہیں۔ لاہور کا سب سے بڑا سیاسی دنگل لڑنے کیلئے تیار ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا این اے 131اور 129سے کاغذات نامزدگی آج (پیر) کو جمع کرائو ں گا، پی ٹی آئی کو فائدہ پہنچانے کیلئے این اے 125کے تین ٹکڑے کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندی کے بنیادی اصولوں سے انحراف افسوس ناک ہے۔ سابقہ حلقہ این اے 131، 129اور 132میں تقسیم کیا گیا۔
سعد رفیق