گرمجوشی سے مصافحہ‘ فرانسیسی صدر نے ٹرمپ سے بدلہ لے لیا
لاملبئے(نیٹ نیوز)فرانسیسی صدر عمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بدلہ لے لیا۔اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں کی وجہ سے مشہور امریکی صدر کے لیے فرانسیسی صدر میکرون نہلے پہ دہلا ثابت ہوئے۔جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اس گرم جوشی سے ہاتھ ملایا کہ ان کے انگوٹھے کا نشان صدر کے ہاتھ پر پڑ گیا۔فرانسیسی صدر میکرون نے ٹرمپ سے بدلہ لے لیا۔ گزشتہ برس پیرس میں امریکی صدر ٹرمپ نے میکرون سے اس زور سے سے ہاتھ ملایا تھا کہ انتیس سیکنڈز تک ہاتھ ہی نہیں چھوڑا تھا۔اس سے قبل گزشتہ برس مارچ میں پیرس میں ہونے والے نیٹو اجلاس میں بھی فرانسیسی صدر سے پہلی ملاقات کے دوران امریکی صدر نے میکرون کا ہاتھ بہت زور سے کھینچا تھا۔