مکہ اجلاس میں اردنی فرمانروا اپنے ولی عہد کے ہمراہ شرکت کریں گے
عمان(این این آئی)اردن کے حکام نے کہا ہے کہ اردن کے حالیہ بحران کے حل کے لیے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر بلائے گئے چار ملکی اجلاس میں اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم اور ان کے ولی عہد دونوں شرکت کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ روز متحدہ عرب امارات اور کویت کی قیادت سے اردن میں جاری اقتصادی بحران اور اس کے نتیجے میں ملک میں عوامی احتجاج کے بارے میں مکہ معظمہ میں اہم اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔