یورپی یونین اور چین کو عالمگیریت کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے: سفیر زینگ منگ
برسلز(آئی این پی/شِنہوا)یورپی یونین اور چین کو عالمگریت کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے،تاہم عالمگریت کو کچھ مسائل درپیش ہیں کچھ لوگ تحفظ اور خوشی محسوس نہیں کرتے بعض عالمگریت پر الزام عائد کرتے ہیں وہ علاقائی مسائل،پناہ گزین اور دہشتگردی جیسے امور کیلئے چیلنج ہے،ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کیلئے چین کے نمائندہ سفیر زینگ منگ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کے حقائق سے آنکھیں بند کر لینا نا انصافی ہو گی کیونکہ عالمگریت نے انسانی،اشیاء اور ٹیکنالوجی کی تحریک کو سہولت فراہم کی ہے،انہوں نے اس دعوے کو مسترد کر دیا جس میں کہا جاتا ہے کہ ہمارے آج کل کے مسائل عالمگریت کی وجہ سے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ایک چینی ضرب المثل کے مطابق ایک عقل مند آدمی وقت کا انتخاب نہیں کر سکتا جس میں وہ رہ رہا ہو بلکہ وہ یہ انتخاب کرتا ہے کہ اسے کیسے اختیار کیا جائے۔مشکل کے وقت صیح سوچ یہ ہے کہ متحد ہوا جائے اور اٹھ کر چیلنج کا مقابلہ کیا جائے اور اپنی طاقت کے مطابق عالمگریت کیلئے کام کیا جائے۔