• news

بکنگھم پیلس میں ننھے شہزادہ جارج اور کزن کی حرکات لوگوں کی توجہ کا مرکزبن گئیں

لندن (اے این این)بکنگھم پیلس کی گیلری میں ننھے پرنس جارج اور ان کی کزن کی حرکات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ملکہ برطانیہ کی بانوے ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران جیسے ہی بینڈ بجا توبرطانوی ننھے شہزادے جارج نے بولنا شروع کر دیا،ان کے ساتھ کھڑی ان کی ننھی کزن انہیں مسلسل خاموش رہنے کا اشارہ کرتی رہی۔شہزادہ نہ مانا تو ننھی شہزادی نے اپنا ہاتھ شہزادے کے منہ پر رکھ کر زبردستی چپ کرادیا۔بچوں کے پیچھے کھڑے شہزادہ ولیم ناگواری سے منظر دیکھ رہے تھے،ان کے تاثرات کیمرے میں محفوظ ہو گئے۔تقریب کے دوران جہازوں کے کرتب کی آواز سے ننھی شارلیٹ بھی روپڑی۔، شہزادی کیٹ بیٹی کو گود میں اٹھا کر چپ کراتی رہیں۔دوسری جانب ملکہ برطانیہ کی 92ویں سالگرہ کی تقریب میں پریڈ کے دوران گھڑسوارگرگیا ۔شاہی پریڈ کے دوران ایک گھڑ سوار23 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی برداشت نہ کر سکا اور گھوڑے سے گر گیا۔گھڑ سوار کو فوری اسپتال لے جایا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن